ویب ڈیسک:وزیر قانون کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد بھی مستعفی ہو گئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احمد جواد نے وزیراعظم کو ارسال کیا گیا اپنا استعفیٰ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملک کے ساتھ بڑے دھوکے ہوئے، میں کسی دھوکے کا حصہ دار نہیں بنوں گا۔احمد جواد نے مزید کہا ہے کہ ملک میں سچ کو کفن پہنانے کیلیے کمیشن بنائے جاتے ہیں، ایک اور سچ کو کفن پہنانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم صاحب، حکمران کے طور پر روز قیامت آپ کوجواب دیناہوگا۔
جب PTI تانگہ پارٹی تھی تو PTI میں شامل ہوا اور اُس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقت ور تھی
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) October 28, 2022
مسلم لیگ ن میں شامل ہوا جب وہ اپوزیشن میں اور کمزور تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقت ور تھی
میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروا دئیے pic.twitter.com/CB8ChbIg9v
انہوں نے کہا کہ 75 سال کے بعد بھی ہم غلام ہیں اور غلاموں کی عزت نہیں ہوتی، میں قوم سے اپیل کروں گا کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہوں، ملک کو حقیقی آزادی چاہیے، فیصلہ کرنا ہوگا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔
احمد جواد نے کہا کہ فیصلے کی گھڑی آگئی ہے، عوام اور خاص طور پر نوجوان ضمیر کی آواز سنیں، وزیراعظم شہباز شریف کو اب نئے انتخابات کا اعلان کردینا چاہیے۔
میں ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے پہلے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفی دے رہا ہوں
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) October 28, 2022
ایسے ملک کی سیاست سے میں ریٹائرڈ ہو رہا ہوں #ArshadSharif