ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پیمرا نے تحریک لبیک کی کوریج پر پابندی عائد کردی

Pemra bans TLP coverage
کیپشن: Pemra building
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چئیرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا  ریگولیٹری اتھارٹی سلیم بیگ نے تمام ٹی وی چینلز پر کالعدم تحریک لبیک کی کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

ایک مراسلے کے مطابق پیمرا کے احکامات کا اطلاق تمام  نیوز چینلز ،کیبل ٹی وی، آئی پی ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز  پر ہوگا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  تمام چینلز کالعدم تحریک لبیک کی کوریج بند کردیں۔ اعلامیے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی، میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔پیمرا کا مراسلے میں وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔