ویب ڈیسک: زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر عوام کو غیر قانونی سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاتا ہے، ایس ای سی پی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری کرتے وقت غیر لائسنس یافتہ آن لائن اسکیموں کی جعل سازی سے ہوشیار رہیں ۔
کمیشن نے ہدایت کی کہ ملٹی لیول مارکیٹنگ ، پیرا مڈ سے بچ کررہیں .ایسی غیر رجسٹرڈ کمپنیاں عوام کو سرمایہ کاری کا جھانسہ اور منافع کا لالچ دے کر سرمایہ اکھٹا کرنے کے لئے مختلف پیکجز آفر کررہی ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق انٹرنینشل بزنس سلوشنز پرائیوٹ لمیٹڈ نامی کمپنی غیر قانونی طور پر سرمایہ کاری کی اسکیمیں چلارہی ہیں اور عوام کو سرمایہ کاری کرکے منافع کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طور پر رقوم بٹور رہی ہے .انٹرنینشل بزنس سلوشنز پرائیوٹ لمیٹڈ کے پاس کسی قسم کی سرمایہ کاری اسکیم چلانے اور عوام سے رقوم اکٹھا کرنے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ ہے ہی نہیں۔ یہ لوگ سرمایہ کاری اور منافع کی آڑمیں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
ایس ای سی پی نے واضح طور پرموقف اپنایا کہ آن لائن اپیلی کیشن بروقت بھی لوگوں کوفنانسگ کی سہولیات دے رہی ہیں جوغیر قانونی ہے ۔ اور کمیشن اس بات کی تردید کرتا ہے کہ بروقت کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ ہے نہ ہی اس کے پاس کسی قسم کا لائسنس موجود ہے. ایس ای سی پی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئےعوام کو لوٹنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔