آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو کتنا جرمانہ ہوا،محکمہ ماحولیات کی رپورٹ جاری

28 Oct, 2021 | 07:08 PM

Imran Fayyaz

(سعدیہ خان)محکمہ ماحولیات نے ایک ماہ کے دوران سموگ پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات نےاکتوبر کے مہینے میں دوہزار سے زائد بھٹوں کو چیک کیا ۔آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو 78 لاکھ 25 ہزارسے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور 513 ایف آئی آرز کا اندراج کر کے 16 افرد کو حراست میں لیا گیا۔

147 بھٹہ یونٹس سیل کیے گئے ۔1509 فیکٹریوں کو چیک کیا گیا، آلودگی پھیلانے پر 159 فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آر درج کی گئیں اور 78 افراد کو حراست میں لیکر 121 فیکٹری یونٹس کو سیل کیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران 10990 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، آلودگی پھیلانے والی 3742 گاڑیوں کووارننگ اور 999 گاڑیوں کو 19 لاکھ 17 ہزار سے زائد جرمانے عائد کیےگئے۔ 184دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

مزیدخبریں