بلاول بھٹو حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں آگئے

28 Oct, 2021 | 06:26 PM

ویب ڈیسک: چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 29 اکتوبر کو صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور بھو ک کے خلاف کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کے چھ اضلاع کے مختلف مقامات میں بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت عوامی احتجاج سنگر چورنگی پر منعقد ہوگا، پیپلز پارٹی ڈسٹرک ملیر کا مظاہرہ ملیر پریس کلب، ڈسٹرکٹ سینٹرل کا مظاہرہ لیاقت آباد دس نمبر اور پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کا مظاہرہ بنارس باچا خان چوک میں کیا جائے گا۔اسی طرح  ڈسٹرکٹ ساوتھ کا مظاہرہ ریگل چوک صدر پر منعقد ہوگا۔

ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن محمد آصف خان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی سلیکٹڈ نااہل، نالائق حکومت کی پیٹرولیم، بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی حکومت کی بے حسی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی کے طوفان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی،بے روزگاری، غربت اور بھوک سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ عوامی احتجاج نا اہل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا جبکہ عمران نیازی عوامی بد حالی کا نشان بن چکے ہیں۔  

مزیدخبریں