کترینہ کیف شادی کر رہی ہیں یا نہیں؟ صاف بتا دیا

28 Oct, 2021 | 06:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شاد ی کے حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو کس نے کہا  کہ میں شادی  کرنے جارہی ہوں کترینہ کیف نے واضح کیا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنی جا رہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ ان سے متعلق  خبریں کس نے اور کیوں پھیلائی ہیں؟ کترینہ کیف نے  کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے یہی  سن رہی ہیں کہ آج شادی ہوئی اور کل شادی ہوئی یہ خبریں کون پھیلا رہا کہ میں شادی کررہی ہوں۔

 واضح رہے کہ اس وقت بھارتی میڈیا میں کترینہ کیف کی شادی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق  کترینہ کیف اگلے دو ماہ میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔

 رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کترینہ کیف ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہوگئیں جب کہ انہوں نے شادی کے ملبوسات کی تیاری کے احکامات تک دے دئیے

مزیدخبریں