جنید ریاض: پولیس کو تمام سہولایات فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔ پولیس اہلکاروں کو لوڈر رکشوں پر لوڈ کرکے ڈیوٹیوں پر بجھوایا جانے لگا۔
کینال روڈ پر پولیس اہلکار کرائے کے لوڈر رکشوں پر اپنی ڈیوٹیوں پر جا رہے ہیں، افسران لگژری گاڑیوں اور اہلکار لوڈر رکشہ پر سوار ہیں۔ لاہور پولیس کے اہلکاروں کو لوڈر پر لوڈ کر کے ڈیوٹیوں پر بجھوایا جانے لگا ہے۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ دھرنے اور جلوسوں کی وجہ سے پولیس اہلکار لوڈر رکشوں پر آگئے ہیں۔