اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کا استعفیٰ منظور

28 Oct, 2021 | 04:32 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر بلوچستان نے اسمبلی اسپیکر قدوس بزنجو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے تین روز قبل اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان ظہور آغا کو بھیجا تھا جسے اب منظور کرلیا گیا ہے،گورنر سیکرٹریٹ نے عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ منظور کیے جانے کی بھی تصدیق کردی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزیر پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صدر بلوچستان عوامی پارٹی ظہور بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو کا نام وزارت اعلیٰ جبکہ میر جان جمالی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کرنے کااعلان کردیا۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر چند روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عہدے سے مستعفی ہوئے، ان کے خلاف ان ہی کے پارٹی ممبران نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

مزیدخبریں