کالعدم تنظیم کااحتجاج,پولیس پرفائرنگ کرنیوالےافراد کی شناخت کاحکم

28 Oct, 2021 | 04:05 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک:کالعدم تنظیم کی جانب سے  احتجاج اور فائرنگ پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا بڑا ایکشن ،فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت کےلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردیں ۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے  احتجاج اور فائرنگ پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا بڑا ایکشن ،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت کےلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردیں ۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ  فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے، پنجاب میں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

راجہ بشارت   کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے اراکین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے،احتجاج سے پنجاب کے لاکھوں عوام متاثر ہورہے ہیں، کالعدم تنظیم   کے احتجاج سے  بیماروں، مسافروں اور طلبا و طالبات سمیت عام شہری کئی دن سے شدید مشکلات کا شکار ہیں،انکو چاہئے احتجاج کے بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں۔

مزیدخبریں