ویب ڈیسک : سلمان احمد نے شعیب اختر کو نئی تجویز پیش کردی ،سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ٹی وی شو کی بجائے سنگل وکٹ میچ ہونا چاہئے جس میں ایک نئی گیند سے نیٹ میں6اوورزکا میچ ہونا چاہے اس سے پتہ چل جائے گا جس کے پاس کرکٹ کا زیادہ علم ہے۔
ٹی وی شو کی بجائے سنگل وکٹ میچ ہونا چاہئے جس میں ایک نئی گیند سے نیٹ میں6بالز کا میچ ہونا چاہے اس سے پتہ چل جائے گا جس کے پاس کرکٹ کا زیادہ علم ہے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ پتہ چل جائے گا 6 اوورز کےایک نیٹ پریکٹس میچ میں نئی گیند کا سامنا کیسےکرنا پڑتا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ کس کا کرکٹ کا علم زیادہ ہے، صرف باتوں اور خیالات سے کچھ نہیں ہوتا۔
واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ میں شریک ہوئے تھے جس کے ایکسپرٹ پینل میں شعیب اختر سمیت ویون رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف، عمر گل، ثنا میر اور اظہر محمد بھی شامل تھے۔ ہوا کچھ یوں کہ شعیب اختر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی سے شروع میں باؤلنگ نہیں کروانی چاہیے تھی کیونکہ بعد میں گیند ریورس ہو رہی تھی۔
سابق کرکٹر نے نعمان نیاز سے سوال کیا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کی گیند ریورس ہو رہی تھی آپ نے گیم دیکھا؟‘ جس کے جواب میں نعمان نیاز نے کہا کہ ’جی میں نے تو میچ دیکھا، میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بیٹھے ہیں’۔ نعمان نیاز کی بات کے جواب میں شعیب اختر نے دوبارہ کہا کہ ’آپ کھوئے ہوئے تھے‘۔ پھر شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی تعریف کی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کو کریڈٹ دینے کی بات کی لیکن انہوں نے بعدازاں غلطی سے شاہین شاہ آفریدی کا نام لے لیا۔
نہوں نے کہا کہ ’عاقب جاوید شاہین آفریدی کو لے کر آئے اور انہیں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بنایا‘ جس پر نعمان نیاز نے شعیب اختر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی پاکستان کے لیے انڈر 19 کھیل چکے تھے‘۔
شو کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ایک سوال کیا تاہم ان کے تجزیے کے دوران ہی اینکر نے تلخ رویہ اپناتے ہوئے انہیں شو چھوڑ کر جانے کو کہا جس پر سوشل میڈیا پر اینکر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سرکاری چینل پی ٹی وی سپورٹس نے فاسٹ بولر شیعب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخی کے واقعہ کے بعد تحقیقات کے لیے ایک انکوئری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی سینئیر عہدیداروں پر مشتمل ہو گی۔