ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور تحریک لبیک کے مابین مذاکرات پھر بغیر نتیجہ ختم 

cm punjab meeting
کیپشن: cm punjab meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی فورٹی ٹو: حکومت اور مذہبی تنظیم کے مابین  ہونے والے مذاکرات ایک بارپھر بلانتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ حکومت نے مذہبی تنظیم کو واضح کیا ہے کہ جب تک مظاہرین احتجاج اور مارچ ختم نہیں کرتے تب تک ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ 
رپورٹ کے مطابق حکومت نے مذاکرات میں موقف اختیار کیا کہ  مذہبی تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات پر اس وقت بات ہو گی جب حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرف لانگ مارچ کے شرکا  کو وزیر آباد کے مقام پر سختی سے روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو وزیرآباد سے آگے کسی صورت  نہیں جانے دیاجائے گا ۔متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ  فور سز کو الرٹ رہنے کا حکم  دیا گیا ہے