شہر کا موسم تبدیل، صبح و شام خنکی بڑھ گئی

28 Oct, 2021 | 02:47 PM

Arslan Sheikh

کومل اسلم: شہر کا موسم معتدل، صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد جبکہ دوپہر کے اوقات میں سورج کے کرنیں بکھیرنے سے گرمی محسوس کی جاتی ہے.

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی صبح اور شام کے اوقات میں سردی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ دوپہر کے اوقات میں سورج کی کرنیں ہلکی گرمی کا احساس دلاتی ہے موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  جبکہ آج کم سے کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 30 ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار  2 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے چونکہ بارشوں کا سلسلہ ابھی لاہور میں داخل نہیں ہوا اس وجہ سے سموگ نے بھی شہر پر ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 210 تک جا پہنچا جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد،پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی پہا ڑی علا قوں میں موسم سرد رہے گا۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں موسم سرد جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

مزیدخبریں