دلکش لاہور منصوبے کے فیز ون کی باقاعدہ منظوری

28 Oct, 2021 | 02:30 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات کو 1.8 کلومیٹر طویل مال روڈ پر دلکش لاہور منصوبے کے فیز ون کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے
 پی اینڈ ڈی کی جانب سے  دلکش لاہور فیز ون میں محکمہ بلدیات کو50 کروڑ کی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ پی اینڈ ڈی کے اجلاس میں منصوبے کے فیزون کے کانسپٹ اور لاگت کی فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے ۔ فیز ون میں ایک اعشاریہ آٹھ کلومیٹر طویل روڈ پر پرانی عمارتوں کی بحالی بھی کی جائے گی ۔ فیز ون میں مال روڈ کی بجلی تنصیبات انڈر گراونڈ کی جا ئیں گی ۔ دیال سنگھ فوڈ کورٹ ، ہائیکورٹ کے سامنے فوڈ کورٹ کے عمارت کے فساڈ کو بھی خوبصورت کیا جائے گا۔
 فوڈ کورٹ انارکلی اور پاک ٹی ہاؤس کی خوبصورتی بھی کی جائے گی ۔ مال روڈ پر ٹولنٹن مارکیٹ کو بھی اصل تاریخی حیثیت میں بحال کی جائے گا ،سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے پی اینڈ ڈی کے اجلاس میں دلکش لاہور کا منصوبہ پیش کیا ۔

مزیدخبریں