اداکار عامر خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح چونک گئے

28 Oct, 2021 | 02:27 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے اداکارعامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، جسے دیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔

عامر خان کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکارؤں میں ہوتا ہے انہوں نے ہندی فلموں میں 30 سال سے زیادہ کے سفر کے دوران  خود کو ہندوستانی سنیما کے سب سے مشہور اور با اثر اداکار کے طور پر قائم کیا، عالمی سطح پران کے چاہنے والوں کی تعداد بہت ہے،وہ  1973ء میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔

انہیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پزیرائی ان کے چچا زاد بھائی منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت تک سے ملی۔ جس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں راجا ہندوستانی، میلہ، سرفروش، بازی، عشق، لگان، دنگل،  منگل پانڈے، دھوم تھری،  تارے زمین پر گجنی، تھری ایڈیٹس وغیرہ شامل ہیں۔

بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ماسک پہن رکھا ہے لیکن جوں ہی وہ ماسک اتارتے ہیں تو ان کی داڑھی کے تقریباً تمام بال ہی سفید نظر آ رہے ہیں۔ عامر خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عامر خان کا یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے۔

مزیدخبریں