’آریان کیس‘ این سی بی کا اہم گواہ گرفتار

28 Oct, 2021 | 01:13 PM

ویب ڈیسک: پونے پولیس نے آریان خان کیس میں این سی بی کے اہم گواہ کرن گوساوی کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق کرن گوساوی پر 2018 میں ریاست مہاراشٹر میں فراڈ کا کیس درج ہے۔ اس ایف آئی آر کے بعد کرن گوساوی بیرون ملک چلا گیا تھا اور مسلسل لاپتہ تھا۔ پرائیویٹ جاسوس کرن گوساوی این سی بی کے  دو اکتوبر  کو کروزرشپ پر چھاپے میں شامل تھا بلکہ اس کی این سی بی کے دفتر میں بھی فوٹیجز اور تصاویر سامنے آئی تھیں۔

کرن گوساوی ہی وہ شخص تھا جس نے سب سے پہلے آریان خان کے ہمراہ اپنی سیلفی لے کر سوشل میڈیاپر وائرل کی۔ حال ہی میں آریان کیس میں ایک دوسرے گواہ پربھاکر سیل نے الزام لگایا تھا کہ اس کے سامنے گوساوی نے فون پر سام ڈیسوزا سے بات کرتے ہوئے اسے بتایاتھا کہ شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت کا مطالبہ کیا تھا تاہم 18 کروڑ پر معاملہ طے ہوا ہے۔ جس میں آٹھ کروڑ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر ممبئی اور کیس کے تفتیشی افسر سمیر وانکھڈے کو دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں