سپریم کورٹ بار انتخابات: صدارت کا تاج کس کےسر سجے گا؟

28 Oct, 2021 | 01:00 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات صدارت کی سیٹ پر احسن بھون اور سردار لطیف کھوسہ ،کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، کس کے سر پر سپریم کورٹ کی صدارت کا تاج سجے گا؟ ووٹرز وکلاء آج فیصلہ کریں گے۔

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات صدارت کی سیٹ پر احسن بھون اور سردار لطیف کھوسہ ،کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، کس کے سر پر سپریم کورٹ کی صدارت کا تاج سجے گا،، ووٹرز وکلاء آج فیصلہ کریں گے ۔گزشتہ 11 سالوں میں 9 مرتبہ انڈیپنڈنٹ گروپ اور 2 مرتبہ پروفیشنل گروپ کا صدارتی امیدوار کامیاب ہوا یکم نومبر2020 سے 28 نومبر 2021 میں انڈیپنڈنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے صدر لالہ افریدی منتخب ہوئے، یکم نومبر 2019 سے 30 اکتوبر 2020 کے دوران انڈیپنڈنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے صدر سید قلب حسن کامیاب ہوئے یکم نومبر 2018 تا 30 اکتوبر 2019میں پروفیشنل گروپ سے تعلق رکھنے والے صدر امان اللہ کنرانی کامیاب ہوئے یکم نومبر 2017 سے 30 اکتوبر 2018 میں انڈیپنڈنٹ گروپ کےصدر سید کلیم۔احمد خوشید کامیاب ہوئے ،یکم نومبر 2016 سے 30 اکتوبر 2017 تک پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی صدر سپریم کورٹ بنے۔

یکم نومبر 2015 سے 30 اکتوبر2016 انڈیپنڈنٹ گروپ کے بریسٹر سید علی ظفر صدر منتخب ہوئے ،یکم نومبر 2014 سے 30 اکتوبر 2015 تک انڈیپنڈنٹ گروپ کےفضل حق عباسی صدر منتخب ہوئے، یکم نومبر 2013 سے 30 اکتوبر 2014 تک انڈیپنڈنٹ گروپ کےکامران مرتضی صدر بنے، یکم نومبر 2012 سے30 اکتوبر 2013 تک انڈیپنڈنٹ گروپ کے اسرار الحق میاں صدر رہے، یکم نومبر 20111 سے30 اکتوبر 2012 تک انڈیپنڈنٹ گروپ کے محمد یاسین آزاد صدر رہے یکم نومبر 2010 سے 30 اکتوبر 2011 تک انڈیپنڈنٹ گروپ کی سربراہ عاصمہ جہانگیر صدر رہیں۔

مزیدخبریں