ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز دستے تعینات

Rangers
کیپشن: Rangers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب  کے 8 اضلاع میں60 روز کیلئے رینجرز دستے تعینات کردیئےگئے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ کی وجہ سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز دستے تعینات کردیئے گئے، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، چکوال، گجرات اور فیصل آباد میں دو ماہ کیلئے رینجرز دستے تعینات رہیں گے۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ  رشید احمد نے پنجاب میں رینجرز بلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی پی ایل عسکریت پسند ہو چکی  ہے، پنجاب حکومت جہاں چاہیے رینجرز کو استعمال کر سکتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) سے عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے اور ان کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ  کسی کو طاقت کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ٹی ایل پی مذہبی جماعت نہیں ایک عسکریت پسند گروہ ہے، اسے دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کیا جائے گا، کوئی ریاست پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ہم نے القاعدہ جیسی بڑی بڑی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی ہے، انہیں دھول چٹائی ہے۔

واضح رہےکہ فرانسیسی سفیر کی بےدخلی کے معاہدے پر عملدرآمد اور اپنے امیر سعد رضوی کی رہائی کے مطالبات لیے کالعدم مذہبی تنظیم تحریکِ لبیک کا لانگ مارچ کامونکی میں قیام کے بعد آج ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer