ریمپ پر واک، ننھے منے ماڈلز کی بےساختگی نے حاضرین کا دل موہ لیا

28 Oct, 2021 | 12:31 PM

ویب ڈیسک: چھوٹے بچوں کی ماڈلنگ بھی اب عام ہے لیکن ان میں چونکہ اداکاری کا عنصر نہیں ہوتا اس لئے ان کی جانب سے بے ساختگی میں کی گئی حرکات پر سبھی کو پیار آجاتا ہے۔

ایسا ہی واقع پیش آیا ایک فیشن شو میں جہاں بچوں کے فیشن کے دیدہ زیب ملبوسات کی ماڈلنگ ہورہی تھی کہ اچانک ریمپ پرچلتے ہوئے بچی کے پیرکو پیچھے آنے والے بچے کی جو ٹھوکر لگی تو جوتا اتر گیا اور سر پر رکھا گیا تاج ہل گیا۔۔ جس پیارے انداز اور خوداعتمادی سے بچی نے رکے بغیر نہ صرف جوتا پہنا بلکہ سر پر پہنا تاج ٹھیک کیا اور اپنے ساتھی بچے کے ساتھ ریمپ پر پھر روانہ ہوگئی۔

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں