ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء تنظیموں کا جھگڑا، یونیورسٹی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرلیا

Punjab University student clash
کیپشن: Student Fight
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:  پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلباء اور پنجاب کونسل کے درمیان ہاسٹل کمرے کو لیکر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔ دونوں تنظیموں کیجانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ  کیا اور ڈنڈے برسائے گئے۔

اسلامی جمیعت طلباء نے ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے کئی گھنٹے تک ہاسٹلز آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کرکے پنجاب کونسل کے ارکان کو پکڑنے کی کوشش کی۔ ہاسٹلز زرائع کے مطابق اسلامی جمیعت کے کارکنوں نے ہاسٹلز روم کو بھی آگ لگا دی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں تنظیموں کے درمیان معاملات حل کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

6  گھنٹے تک جاری رہنے والے جھگڑے میں پولیس کہیں دکھائی نہیں دی جس کے باعث یونیورسٹی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچانے اور گارڈ کو زخمی کرنے والے والے طلباء کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ طلباء کیخلاف انتظامی کارروائی کیلئے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے بھی سپرد جبکہ انکوائری کمیٹی معاملے کا جائزہ لیکر وائس چانسلر کو رپورٹ فراہم کرے گی۔