سٹی42: سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے اہم ملاقات ، حد بندیوں کا عمل مکمل اور آئندہ مارچ میں الیکشن کروانے پر غور کیا گیا۔
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشن پنجاب سائیں بخش،ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب عبد الحمید اور لوکل گورنمنٹ کے لیگل ایڈوائزرز بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں نومبر کے آخری ہفتے تک حد بندیوں کا عمل مکمل کر کے مارچ میں الیکشن کروانے پر غور کیا گیا ۔
محکمہ بلدیات الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں اپنی تیاریوں کے سلسلہ میں آگاہ کرے گا۔ ترجمان لوکل گورنمنٹ کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کو منظوری کے لیے کیبنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے حد بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔