وزیر اعظم کا لاہور میں مصروف ترین دن

28 Oct, 2020 | 07:46 PM

Azhar Thiraj

(قذافی بٹ ) وزیراعظم عمران خان کا ایک روزہ دورہ لاہور، وزیر اعظم کی پنجاب حکومت کو عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات،عمران خان نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے پسماندہ علاقوں کو فوکس کیا جائے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو ترجیحات میں رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور ہہنچے۔ ایوان وزیراعلی میں پنجاب میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی- اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو تحصیل , ضلع اور دیہات میں بنیادی سطح کے مسائل کے حل کے لئے تجویز کردہ منصوبوں سے اگاہ کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی ترسیل، سیوریج ، پبلک پارکس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور یہ منصوبے صوبہ بھر میں ضرورت کے مطابق شروع کیے جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ریور راوی پراجیکٹ اجلاس میں بنک آف پنجاب اور ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے کیا گیا۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ کے چئرمین راشد عزیز کے مطابق معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب راوی اربن ڈویلپمنٹ کا مالی معاون ہو گا۔

شہر کی تعمیر کا آغاز اب جلد شروع ہو جائے گا۔ ایوان وزیراعلی میں وزیر اعلی پنجاب نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے میں سموگ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ عمران خان کی وزیراعلی کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ 

مزیدخبریں