حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے گئے

28 Oct, 2020 | 07:22 PM

Malik Sultan Awan

(علی رامے) بلدیاتی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے لیے فنڈز منظور ، وزیر اعظم پاکستان نے بلدیاتی نظام کے تحت حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے 36 ارب روپے کے پیکج پر گرین سگنل دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن سے قبل پنجاب کے صوبائی وزرا ، ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے 36 ارب 23 کروڑ کے فنڈز منظور کرلیے گئے ہیں ۔لاہور کے وزرا، ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈ منظورکیے گئے ہیں ۔

گجرانوالہ میں حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کو سب سے زیادہ 6 ارب 34 کروڑ روپے کے فنڈ ملیں گے ۔فیصل آباد چار ارب اور ساہیوال کے حکومتی ارکان کو چار ارب 33 کروڑ ملیں گے ۔راولپنڈی پانچ ارب اور ڈی جی خان کے حکومتی ارکان اسمبلی کو ڈھائی ارب روپے ملیں گے ۔

حکومتی اتحادی جماعت کے ایم این اے  کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے کے فنڈ ملیں گے۔ حکومتی اور اتحادی جماعت کے ایم پی اے کو 12 ارب 65 کروڑ روپے ملیں گےجبکہ بلدیاتی سطح پر ترقیاتی کاموں کے لیے 15 ارب روپے الگ بھی تقیسم ہوں گے۔

مزیدخبریں