شاپنگ مالز، مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10بجے بند کرنیکا فیصلہ

28 Oct, 2020 | 07:12 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42:  این سی او سی کا اہم فیصلہ ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹین رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے، این سی او سی تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے، این سی او سی کل سے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے قائم ادارہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی)نے ملک بھر کے تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی)کا اجلاس ہو جس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شرکاء کوکورونا ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ اعجا زشاہ اورسیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنےکا بھی جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام شہروں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا اورتمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی۔ اسی طرح مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی ، لاہور ، پشاور،کوئٹہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 11شہروں میں کورونا وبا ءتیزی سے پھیل رہی ہے،مظفرآباد ،میرپور اور گلگت بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں، 36 ہزار سے زائد آبادی کے 4ہزار374 مقامات پرلاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں