فردوس مارکیٹ انڈر پاس عبداستار ایدھی کے نام سے منسوب

28 Oct, 2020 | 06:35 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(در نایاب) پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا نام معروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی کے نام پر رکھ دیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر عبدالستار ایدھی کے نام کے بورڈز آویزاں کردئیے ہیں۔ انڈر پاس کے بورڈ پر عبدالستار ایدھی کا نام اور تصویر لگا دی گئی ہے ۔ معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے نام کی تجویز وزیراعلی سیکریٹریٹ نے دی تھی ۔

دوسری جانب منصوبے کی فنشنگ کا کام تاحال سست روی کا شکار ہے۔ انڈر پاس کی بیرل کی دیواروں کا ڈیزائن بھی فائنل نہ ہوسکا ۔ انڈر پاس کی بیرل کی کارپٹنگ کی پہلی لئیر بھی مکمل نہ ہوئی ۔ واضح رہے وزیراعظم کا افتتاح آج متوقع تھا جو منسوخ ہوا ۔

مزیدخبریں