پولیس ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

28 Oct, 2020 | 05:59 PM

Azhar Thiraj

(علی ساہی ) ائی جی پنجاب کا ملازمین کی اے سی ارزلکھنےکےلئے افسران کی اجارہ داری ختم کرنے کافیصلہ۔ماتحت ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اب افسران کے دفاترچکرلگانے کی بجائےاکتیس دسمبر تک آن لائن پر کر کے آپ لوڈ کرنے کاحکم ،5 ماہ میں آن لائن سسٹم دومرحلوں میں متعارف کروا دیا گیا۔     

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں ملازمین کو اے سی ارز لکھوانے کے لئے افسران کی منتیں نہیں کرنا پڑیں گی۔ڈی ائی جی ائی ٹی وقاص نذیر کی جانب سے گریڈ 1سے گریڈ اکیس تک کے اہکاروں وافسران کے لئے ان لائن سسٹم متعارف کروادیا گیا ۔ان لائن پرفامنس اویلوایشن رپورٹ سسٹم کے ذریعے رواں سال اے سی ارز ان لائن پر کر کے متعلقہ ضلع یا برانچ کوبھجوائیں گے۔

تمام افسران اکتیس دسمبرتک ماتحت ملازمین کی اے سی ارز مکمل کرنے کے پابند ہونگے۔بروقت ان لائن اے سی ارز پر نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا کیونکہ یکم جنوری افسران کے متعلقہ زیرالتوا اے سی ارز سسٹم میں نمایاں ہوجائیں گی ۔متعلقہ سروس رول کلرک ملازم یا افسر کا نام ۔ ڈیٹا اور ڈیوٹی عرصہ کا سسٹم میں اندراج کرے گا۔

ایچ ار ائی ایم ایس سسٹم میں ملازم کی تمام تفصیلات متعلقہ افسرکے سامنے ا جائیں گی۔پی ای ار سسٹم ائی جی پنجاب کے حکم پر5ماہ کے دوران دو مرحلوں میں تیارکیا گیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں 2 لاکھ کے قریب ملازمین کا ڈیٹا موجود ہے.پہلے مرحلے میں گریڈ1سے 16 اور دوسرے مرحلے میں 17سے اکیس کے افسران کی اے سی ارز کے لئے ان لائن سسٹم تیارکیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں