لاہور میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 زندگیاں نگل گیا

28 Oct, 2020 | 04:00 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: شہر میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 زندگیاں نگل گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 121 نئے کیسز۔ لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 51845 اور 917 اموات ہوچکیں۔

 

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 232نئے کیسز، تعداد103,314 ہو گئی۔ لاہور 121، راولپنڈی 43، وہاڑی 1، ساہیوال 2، گجرات 5، بہاولپور10، رحیم یارخان 3اورملتان میں بھی 24کیسزرپورٹ ہوئے۔

 

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سرگودھا1، سیالکوٹ2، میانوالی 2، اوکاڑہ2، گوجرانوالہ 3اورفیصل آبادمیں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔ چنیوٹ2، بہاولنگر5جبکہ خوشاب، جہلم، لیہ، مظفر گڑھ اور جھنگ میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ 

 

معلومات میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 6 ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعدادا2,242 ہو چکی ہے۔ اب تک 1,555,123 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,384ہو چکی ہے۔ 

 

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی نئی لہر آنے کے سبب لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کو ایک بار پھر کورونا مریضوں کے لیے فعال کردیا گیاہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا مریضوں میں اضافے کے بعد ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں ہائی الرٹ کر دیا ہے جہاں 300 بیڈز پہنچا دیئے گئے ہیں جس کے بعد او پی ڈی مکمل فعال ہے تاہم وہاں ابھی کوئی مریض داخل نہیں۔

 

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں قائم کردہ کورونا سیکشن میں بھی تاحال کوئی مریض لایا گیا۔ ممبر کورونا ایڈوائزری گروپ پروفیسر اظہر کا کہنا ہے کہ کورونامریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے پر شہر کے دیگر فیلڈ ہسپتالوں کو بھی فعال کر دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں