ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمسٹار فواد خان ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

فلمسٹار فواد خان ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، فواد خان نے بیرون ملک کی آمدن ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر ظاہر کی، ایف بی آر نے چھان بین شروع کرکے ایف آئی ایسے فلمسٹار کی پانچ سالہ ٹریول ہسٹری مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے فلمسٹار فواد خان کی غیر ملکی آمدن پر ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی، ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے بیرون ملک کے دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ کر 5 سالہ ٹریول ہسٹری مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد خان نے 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی، فواد خان کی بیرون ملک سے ظاہر کردہ آمدن ایک ارب  88 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ایف بی آر فلمسٹار فواد خان کو ادائیگیاں کر نے والوں سے بھی رابطہ کرے گا جبکہ فواد خان کا سال 2017 کا آڈٹ بھی شروع ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کی ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں، فواد خان نے 2019 میں اپنی قابل ٹیکس آمدن 7 کروڑ 79 لاکھ 22 ہزار روپے ظاہر کر کے 2 کروڑ 22 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

واضح رہےکہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے فواد  خان نے بطور گلوکار اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے احمد علی بٹ اور دیگر دوستوں  کیساتھ ملکر ای پی بینڈ بنایا، ان کے کئی نغمے مشہور ہوئے،فواد خان کو اصل شہرت اداکاری کے میدان میں ملی۔ 2011 میں ڈرامہ سیریل’’ ہم سفر‘‘ میں اشعر حسین کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

فواد خان نے 3 بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں ملک اور بیرون ملک کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer