شاداب خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

28 Oct, 2020 | 03:09 PM

Azhar Thiraj

 سٹی 42: شاداب خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔  پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی ہے جس کے بعد ان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری محسوس کررہے ہیں، واضح رہے کہ انجری کے باعث شاداب نے گزشتہ روز بھی پریکٹس میچ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا شکار ہو گئے تھے جس پر ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاداب کو مانیٹر کررہے ہیں، امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے۔
 
یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 اکتوبر کو راولپنڈی سے ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 7 نومبر سے کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں