پنجاب حکومت کا آٹا بحران ختم کرنے کا نیا جتن

28 Oct, 2020 | 02:59 PM

Sughra Afzal

مال روڈ (علی اکبر، قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا فلور ملز کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھنے کا فیصلہ، 25 ہزار ٹن گندم روزانہ فلور ملوں کو فراہم کرے کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، اس اقدام سے آٹے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں دستیاب ہے، آٹے کی قیمتوں اور فلور ملوں کو گندم کے اجراء کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتے رہیں گے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری نے گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافہ کے بعد فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں آٹے کی مقررہ قیمت پر و افر مقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کیلئے اضلاع کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق گندم کا کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔

  چیف سیکرٹری نے یہ ہدایت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں سہولت بازاروں اور مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹے اور چینی کے نرخوں اور دستیابی اور صوبے میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کاجائزہ لیا گیا۔

کمشنرز نے چیف سیکرٹری کو اضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق صوبے میں 380 سہولت بازاروں کو فعال کر دیا گیا ہے جہاں آٹا اور چینی سمیت اشیاء ضروریہ رعائتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

 

 

 

 

مزیدخبریں