ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سوشل میڈیا سٹار نے تین کروڑ کی گاڑی کو آگ لگادی

معروف سوشل میڈیا سٹار نے تین کروڑ کی گاڑی کو آگ لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :معروف سوشل میڈیا سٹار نے تین کروڑ کی گاڑی کو آگ لگادی ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولاگر میکھیل لِٹون نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی ایک برانڈ نیو لگژری مرسڈیز خریدی تھی۔اتنی مہنگی گاڑی خریدنے کے بعد انہیں امید تھی کہ یہ کارکردگی میں بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہوگی لیکن ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ایسا بلکل نہ تھا۔

میکھیل لِٹون نے بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی صرف 15 کلو میٹر ہی چلائی تھی اور اس کے باوجود یہ 10 ماہ کے دوران متعدد بار ٹھیک ہونے کے لیے ورک شاپ پر گئی۔بار بار گاڑی خراب ہونے سے تنگ آکر بلآخر انہوں نے اس گاڑی کو جلانے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں بار بار کی پریشانی سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق میکھیل لِٹون کی گاڑی تقریباً 4 مرتبہ مرسیڈیز سروس شاپ پر گئی اور وہ ہمیشہ ان سے یہی کہا گیا وہ پیسے لیے بغیر ہی گاڑی کی خرابی کو ٹھیک کر دیں گے لیکن جیسے ہی وہ سروس شاپ سے اپنی گاڑی واپس لاتے تھے تو اس میں پھر کوئی نہ کوئی خرابی ہو جاتی تھی۔آخری مرتبہ مرسڈیز سروس شاپ نے ان کی گاڑی ٹھیک کرنے سے منع کردیا تھا جس کے بعد یہ اسے اپنے دوست کی ورک شاپ پر لائے جہاں انہیں یہ معلوم ہوا کہ جب انہوں نے اپنی گاڑی ٹھیک کرنے کے لیے دی تھی تو مرسڈیز سروس شاپ نے ان کہ گاڑی کے خراب ہونے والے اصل پارٹس کو عام مارکیٹ سے خریدے ہوئے پارٹس سے تبدیل کردیا۔

گاڑی کی خرابیوں پر بار بار ورکشاپ جا کر تنگ ہونے کے بعد میکھیل لِٹون نے اسے جلانے کا فیصلہ کیا۔ولاگر نے اپنی گاڑی جلانے کا ایک ولاگ بھی یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھلے میدان میں اپنی لگژری مرسڈیز روکتے ہیں اور پھر اس پر اچھی طرح پیٹرول چھڑکنے کے بعد اسے آگ لگا دیتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer