غفلت کی مرتکب پولیو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

28 Oct, 2020 | 11:35 AM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پولیو مہم کے دوران غفلت کی مرتکب پولیو لیڈی ہیلتھ ورکرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو دوسرے دن کی پولیو کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی گئی، 2 روز میں ابھی تک پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 12 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

  ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہاکہ پہلے روز انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیو ورکرز کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا، وارننگز جاری کی گئیں، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے، ایک لیڈی ہیلتھ ورکرز کےکیخلاف کریمینل کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، لیڈی ہیلتھ ورکر کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکرنےکابھی کہا گیا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ناقص کارکردگی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر4 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیو ٹیم کے ورکرز کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے جن مین راوی ٹاؤن، عزیزبھٹی زون اورگلبرگ زون کےپولیو ورکرز شامل ہیں، 3 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو وارننگ جاری کی گئی کہ اگلے پولیو مہم کے دنوں میں کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔

ڈی سی لاہور نے تیسرے روز بھی پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں