محکمہ ایکسائز عوام کا ڈیڑھ ارب کا نادہندہ ہوگیا

28 Oct, 2020 | 10:30 AM

Sughra Afzal

فرید کوٹ ہاؤس (علی ساہی) محکمہ ایکسائز عوام  کا ڈیڑھ ارب کا نادہندہ ہوگیا، کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود شہریوں سے نمبرپلیٹس کی فیس کی وصولی جاری، گزشتہ 2 سال کے دوران محکمہ ایکسائزنے فیس وصولی کے باوجود 20لاکھ کے قریب نمبر پلیٹس جاری نہیں کی گئیں۔

ایکسائز حکام کے مطابق ڈیڑھ لاکھ نمبر پلیٹس گاڑیوں کی جبکہ 18 لاکھ کے قریب موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس زیرالتواء ہیں، گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی مدمیں ساڑھے 18 کروڑ سے زائد کی فیسیں وصول کی گئیں، موٹر سائیکلوں کی فیس مد میں ایک ارب 32 کروڑ کے قریب فیس وصول کی گئی، پچھلے 2 سال سے کنٹریکٹ جاری نہ ہونے سے دن بدن زیرالتوا پلیٹس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

حکومت نے این آر ٹی سی سے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی، بیرون ملک بھجوائے گئے نمبر پلیٹس کے سیمپلز کی منظوری کے بعد اجراء شروع ہوگا، 18 لاکھ سے زائد پرانی نمبر پلیٹس ہیں جبکہ 2 لاکھ کے قریب یونیورسل نمبرپلیٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی نمبر پلیٹس کی فیس وصول کی جاتی ہے، شہریوں کو بروقت فیس ادا کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس کا اجراء نہیں کیا جارہا ہے

دوسری جانب  شہرمیں کیمروں سے مانیٹرنگ کے دعوے صرف دعوے نکلے، جعلی نمبرپلیٹس پر گاڑیاں چلنامعمول بن گیا،جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال سے شہر کی سکیورٹی کو بھی خطرہ ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی جعلی پلیٹس لگا کر ای چالان کروانے والوں کے ای چالان اصل مالکان کو بھجوانے لگی۔

علاوہ ازیں ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید نے گاڑی رجسٹریشن کارڈ وصول کرنے والوں کی تصویر بنانا لازمی قرار دے دیا ہے، اسی حوالے سے ایکسائز دفاتر میں ایکسپریس کاؤنٹر قائم کرکے کیمرے نصب کردیئے گئے، گاڑی مالک کوشناختی کارڈ اورتصویر بنائے بغیرکارڈ جاری نہیں کیا جائےگا۔

مزیدخبریں