شائقینِ کرکٹ کیلئے خوشخبری، قومی کرکٹ ٹیم کی ایک اور سیریز کا اعلان

28 Oct, 2020 | 12:03 AM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم آئندہ برس اپریل میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، پی سی بی نے دورے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ برس اپریل میں شیڈول دورے میں قومی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی مینزورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے،  پی سی بی نے زمبابوے کا دورہ کرنے پر بھی آمادگی ظاہرکردی سیریزمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ دورہ زمبابوے کی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کیلئے جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد دو نومبر کو پاکستان آئے گا، جنوبی افریقہ کا سیکیورٹی وفد پانچ روز پاکستان میں قیام کرے گا۔ وفد اپنے دورہ راولپنڈی، اسلام آباد ، کراچی اور لاہورکے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

وفد کوویڈ کے باعث بائیو ببل انتظامات کا بھی جائزہ لے گا۔ وفد میں سیکیورٹی ماہرین کے علاوہ میڈیکل کے شعبے کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقن ٹیم نے جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں