( عبداللہ اشرف ) مسلم لیگ (ن) نے آزادی مارچ کے استقبال کے لئے اراکین اسمبلی، عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپ دیں، مسلم لیگ شہر کے 6 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گی اور آزادی مارچ کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
آزادی مارچ کے استقبال کے لئے پہلے کیمپ پر اراکین اسمبلی ملک افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر، رانا مبشراقبال ٹھوکرنیاز بیگ پر استقبال کریں گے۔ مہراشتیاق، خواجہ احمد حسان، شیخ روحیل اصغر چوک یتیم خانہ، سردار ایازصادق، میاں نصیر، یاسین سوہل، احسن شرافت سمن آباد موڑ، وحیدعالم خان، پرویزملک، علی پرویزملک، خواجہ عمران نذیر چوک چوبرجی پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
اسی طرح بلال یاسین، مجتبی شجاع الرحمن داتا دربار، ملک ریاض، رانا تنویر حسین، غزالی بٹ، سمیع اللہ خان شاہدرہ چوک میں کیمپ لگائیں گے۔ استقبالیہ کیمپوں پر سابق لیگی بلدیاتی چئیرمینوں، وائس چئیرمینوں، کونسلروں کو بھی موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔