پروفیسر کی ہلاکت کا معاملہ، پرنسپل ایم اے او کالج عہدے سے فارغ

28 Oct, 2019 | 08:14 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( اکمل سومرو ) پرنسپل ایم اے او کالج ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر فرحان کو افضل محمود کی خود کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایم اے او کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو پرنسپل کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے کی تھی۔ یہ رپورٹ 23 اکتوبر کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو جمع کرائی گئی تھی تاہم سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کی جانب سے پانچ روز تک کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

انکوائری رپورٹ میں خود کشی کرنے والے لیکچرر افضل محمود کی ذمہ داری پرنسپل پر عائد کی گئی تھی۔ ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو عہدے سے ہٹا کر انھیں محکمہ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ وائس پرنسپل ریاض ہاشمی کو پرنسپل کا چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افضل محمود نے 9 اکتوبر کو خودکشی کی تھی اور اس خود کشی سے پہلے انھوں نے اپنے تحریر کردہ نوٹ میں ہراسمنٹ کے جھوٹے الزام کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں