ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف سڑکوں پر نکل آئے

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ کینال روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر او پی ڈی کو بند کر کے کینال روڈ کو مکمل طور پر بند کر کے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کا مقصد ہی یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کر دیا جائے۔
ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث کینال روڈ جناح انڈر پاس سے ٹھوکرنیاز بیگ کی جانب جانے والا راستہ مکمل طور پر بند رہا جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے۔
جناح ہسپتال کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات نہیں مانے گی، روز اسی طرح سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer