تبدیلی سرکار سے نالاں تاجربرادری کا دو روزہ شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

28 Oct, 2019 | 06:16 PM

Shazia Bashir

(شہزاد خان ابدالی) تاجردوروزہ شٹرڈاون ہڑتال پرڈٹ گئے۔ تاجر رہنماوں نے کہنا ہے کہ 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکارسے نالاں تاجربرادری نے ایک مرتبہ پھر دوروزہ شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ شہر کے معروف نجی ہوٹل میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ، لاہور بزنسمین فرنٹ پروگریسو گروپ اور قومی تاجراتحاد کے مرکزی قائدین نے پریس کانفرنس کی۔
نعیم میر کا کہنا تھاکہ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی طفل تسلیاں دینا چھوڑیں اورتاجروں کومطالبات کی منظوری کی تحریری ضمانت دیں۔
صدر قومی تاجراتحاد ملک خالد اور چیئرمین لاہوربزنسمین فرنٹ امجد چودھری نے تاجروں کی دوروزہ ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ صدر انجمن تاجران لاہور ملک امانت نے کہا کہ تاجر کل پاکستان کا دل لاہور مکمل بند رکھیں گے۔
تاجر تنظیموں کے سربراہان نے کہا کہ اگر ایف بی آر اپنی ڈھٹائی پرقائم رہا تو احتجاج کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں