ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

پی آئی اے نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: باکمال لوگوں کے لاجواب فیصلے، پی آئی اے نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، جہازوں میں پسند کی سیٹ لینے کے لیے مسافروں پہ اضافی ٹیکہ لگا دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق مسافروں کو زیادہ گنجائش کی حامل نشستوں کے لئے مہنگے کرائے کے ساتھ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، اضافی ادائیگی کے عوض دستیابی پرمبنی اطلاع نامے جہازوں کی متعلقہ نشستوں پرآویزاں کر دئیے گئے۔ مسافروں کو اندرون ملک 2 ہزار، گلف سیکٹرز پر3 ہزار روپے فی نشست مزید ادائیگی کرنا ہو گی، اضافی رقم دوران پرواز فضائی میزبان وصول کریں گے، بورڈنگ مکمل ہونے کے بعد پسند کی سیٹیں دستیابی کی صورت میں حاصل کی جا سکیں گئیں۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا یہ فیصلہ ریونیو میں اضافے کے لئے کیا گیا ہے۔   

Shazia Bashir

Content Writer