( شاہین عتیق ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عدالت نے نیب کی درخواست پر سلمان شہباز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، نیب حکام کہتے ہیں 6 ماہ میں سلمان شہباز کے پیش نہ ہونے پر جائیداد نیلامی سے رجوع کرینگے۔
احتساب عدالت میں نیب کی طرف سے شہباز سلمان کی حد تک جائیداد کی تفصیلات عدالت کو فراہم کردی تھی اور استدعا کی تھی کہ ملزم کے دائمی وارنٹ دیئے جائیں۔ نیب سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کردی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سلمان شہباز کے دائمی وارنٹ جاری کیے جائیں، عدالت نے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سلمان شہباز کی قبضے میں لی گئی جائیدار ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں نیلام کی جائے گی۔ اس عمل کیلئے نیب نے تمام کارروائی مکمل کرنا شروع کردی۔ نیب نے منی لانڈرنگ کیس اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں سلمان شہباز کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے اس کیس میں حمزہ شہباز بھی گرفتار ہیں۔