نوازشریف کی حالت تشویشناک، آنےوالے 48 گھنٹے اہم قرار

28 Oct, 2019 | 05:11 PM

Shazia Bashir

42 نیوز: سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے آنے والے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک  ہے اور ڈاکٹروں نے آنے والے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے ہیں،  انجکشن لگنے سے پلیٹ لیٹس میں معمولی اضافہ ہورہا ہے، پلیٹ لیٹس 25 ہزار سے 28 ہزار پر آگئے ہیں۔

سابق وزیرا عظم کی درخواست ضمانت پر کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کو امیونوگلوبلین کا آخری انجیکشن لگایا جائیگا جبکہ دل کے عارضہ کے ادویات جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں