قذافی بٹ(24نیوز) اورنج ٹرین منصوبے کے افتتاح پروزیراعلی کی تاریخ پرتاریخ، ٹیسٹ رن کا افتتاح ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیاگیا۔
لاہورکےعوام کا ترجیحی منصوبہ اورنج ٹرین کا افتتاح ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکارہوگیاہے، آج ہونے والااورنج لائن کا ٹیسٹ ملتوی کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےاورنج لائن کےٹیسٹ رن کا دوسری مرتبہ ٹائم دے کرافتتاح منسوخ کردیا ہے، اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک کیاجانا تھا،سردار عثمان بزدار نے پہلے 22 اکتوبرکو ٹیسٹ رن کابینہ کے ساتھ دیکھنا اورافتتاح کرنا تھا، 22 اکتوبر کو افتتاح نہ کیا اور 28 اکتوبر کی تاریخ دے دی، آج وزیراعظم کےساتھ ننکانہ صاحب جانےکے باعث افتتاح ایک مرتبہ پھر منسوخ کردیا۔
اورنج ٹرین منصوبہ پھر تاخیر کا شکار
28 Oct, 2019 | 11:41 AM