وزیراعظم کی لاہور آمد، اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

28 Oct, 2019 | 10:48 AM

وقار نیازی
Read more!

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ 

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ گورنر چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی لائحہ عمل پر انہیں بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریف کیا جائے گا،گورنر پنجاب وزیراعظم کو آب پاک اتھارٹی منصوبے میں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

مزیدخبریں