بزرگ شہریوں کیلئے اچھی خبر

28 Oct, 2018 | 05:20 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) سینئر سٹیزن کیلئے اچھی خبر، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے آنے والے بزرگ سائلین کو ویل چیئر مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے آنے والے بزرگ سائلین کو ویل چیئرز فراہم کی جائیں گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق نے اس کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ صوبہ بھر کے سیشن ججز کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں