لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے حکومت سے 26 لاکھ روپے مانگ لیے

28 Oct, 2018 | 04:45 PM

Sughra Afzal

(سعدیہ خان) لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے رواں سال کیلئے حکومت سے 26 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے۔

سٹی42 کے مطابق لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے حکومت سے مختلف منصوبوں کیلئے 26 لاکھ روپے مانگ لیے، لینڈ سکیپنگ اور لان کی تزئین وآرائش کیلئے 5 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا۔چڑیا گھر کے انٹری گیٹ کی بہتری اور بحالی کیلئے 10 لاکھ، پرندوں کے پنجروں کی مرمت اور استعداد بڑھانے کیلئے 5 لاکھ، چڑیا گھر میں ثقافتی سوینیئر شاپس کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا۔ چڑیا گھر کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 1 لاکھ درکار ہیں۔

مزیدخبریں