(سٹی 42) لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا، مالکن نے گرم استری سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ کو داغ ڈالا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چائنہ سکیم میں شہری اعجاز کی بیوی حنا نے سفاکی اور وحشیانہ پن کی حد کردی، 11 سالہ ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم استری سے داغ دیا۔اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرا کے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
بعدازاں بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا جن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔بچی کا میڈیکل بھی کرایا گیاہے۔بچی کے مطابق اس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ فیض پور شرقپور روڈ کی رہنے والی ہے۔ متاثرہ بچی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔