مریم نواز کی آج سالگرہ، کتنے سال کی ہوگئیں؟

28 Oct, 2018 | 12:32 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی آج سالگرہ ہے، لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج  اپنی سالگرہ منارہی ہیں جنہوں نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ مریم نواز 28اکتوبر 1973 میں پیداہوئیں، 2013 میں اپنے والد میاں نواز شریف اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی انتخابی مہم بھی چلائی۔

مریم نواز 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں 127 اورپی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز چئیر پرسن آف شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کےعہدوں پر بھی فائز رہیں۔

مزیدخبریں