چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی

28 Oct, 2018 | 10:11 AM

Sughra Afzal

 (یاور چودھری) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو مرسڈیز گاڑی واپس کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق نے اپنے زیر استعمال سرکاری موبائل فون بھی واپس کردیا ہے۔ مرسڈیز گاڑی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پروٹوکول میں شامل تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چیف جسٹس محمد انوار الحق نے اپنا حلف اٹھانے کے بعد بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ ملنے والی سکیورٹی اور پروٹوکول واپس کرچکے ہیں۔ ان کے پروٹوکول میں ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں شامل تھیں۔ انہوں نے بطور جج ملنے والی صرف سکیورٹی اپنے پاس رکھی تھی۔

مزیدخبریں