ضلع خیبر میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن؛وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

28 Nov, 2024 | 11:18 PM

سٹی 42: ضلع خیبر میں 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین  پیش کیا۔

وزیرِاعظم  شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے  ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی اور  خارجی سرغنہ سمیت چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور تین کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔   

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. دھشتگردی کے ملک سے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  4 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والی سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں پر ناز ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ملائے۔قوم  سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں۔ قوم سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزیدخبریں