ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

28 Nov, 2024 | 09:52 PM

احمد منصور : سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کردیے ۔

 سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کردیے، ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل ہے، فائرنگ سے 3 خارجی زخمی بھی ہوئے ۔ 

علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

مزیدخبریں