ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی رائفل ایسوسی ایشن کا سالانہ مقابلہ؛ آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کی بطور مہمان خصوصی شرکت

 آرمی رائفل ایسوسی ایشن کا سالانہ مقابلہ؛ آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کی بطور مہمان خصوصی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : جہلم میں آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ مقابلے ہوئے، جس میں آرمی چیف  اورسربراہ پاک فضائیہ نے جیتنے والے جوانوں میں ٹرافیاں اورمیڈلزتقسیم کیے ۔ 

میگا شوٹنگ ایونٹ 14 اکتوبر سے 28 نومبر تک جاری رہا، آج ہونے والی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اختتامی تقریب کے مہمان اعزاز تھے ۔ 

مسح افواج، سول آرمڈ فورسز سے دو ہزار سے زیادہ نشانہ بازوں نے مقابلوں میں شرکت کی ۔ پاک فوج کی ٹیم نے تین مقابلے جیتے ، پاک فضائیہ نے ایک ایونٹ کی کامیابی اپنے نام کی ، ماسٹرایٹ  آرمزکی ٹرافی سپاہی آفتاب احمدنے جیتی ۔ آرمی چیف  اورسربراہ پاک فضائیہ نے جوانوں میں ٹرافیاں اورمیڈلزتقسیم کیے ۔ 

آرمی چیف نے بہترین مہارتوں کےمظاہرے پرنشانہ بازوں کوسراہا، کہا کہ نشانہ بازی کی مہارت  ایک جوان کاطرہ امتیازہے، نشانہ بازی بنیادی فوج تربیت کامرکزی جزہے۔